ملک کے اداروں سے کہتا ہوں کہ انتخابات وقت پر کرائیں خورشید شاہ

آمروں کی غلط پالیسیوں سے ملک کمزور ہوا، رہنما پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک June 17, 2018
یہ انتخابات اہم اور ملکی سالمیت سے وابستہ ہیں، رہنما پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات اہم اور ملکی سالمیت سے وابستہ ہیں لہذا ملک کے اہمیت رکھنے والے اداروں سے کہتا ہوں انتخابات وقت پر کرائیں۔

سکھر میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری نااہلیوں کی وجہ سے پاکستان 2 حصوں میں تقسیم ہوا جب کہ آمروں کی غلط پالیسیوں سے ملک کمزور ہوا تاہم ذوالفقارعلی بھٹو نے کئی تحریکوں کو سیاسی سوجھ بوجھ سے ختم کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ عدم استحکام کے باعث چھوٹے ملک بھی ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ یہ انتخابات اہم اور ملکی سالمیت سے وابستہ ہیں، ملک کے اہمیت رکھنے والے اداروں سے کہتا ہوں انتخابات وقت پر کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں