9عام انتخابات قومی اسمبلی کے 30امیدوار بلامقابلہ منتخب

20 پیپلز پارٹی کے، 10آزاد امیدوار،1993کے بعدکوئی رکن بلامقابلہ کامیاب نہیں ہوا


APP April 29, 2013
20 پیپلز پارٹی کے، 10آزاد امیدوار،1993کے بعدکوئی رکن بلامقابلہ کامیاب نہیں ہوا فوٹو: فائل

پاکستان میں اب تک9عام انتخابات کے دوران مجموعی طورپر قومی اسمبلی کے 30 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے جن میں سے20کاتعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے جبکہ10آزاد امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب قراردیاگیا۔

1977ء میں سب سے زیادہ یعنی 19 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے اوران سب کاتعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے تھا۔1993ء کے بعد قومی اسمبلی کاکوئی امیدواربلامقابلہ کامیاب نہ ہوسکا۔ بلامقابلہ کامیاب ہونیوالے دوامیدوارشہیدذوالفقارعلی بھٹو اورمرحوم محمد خان جونیجو وزارت عظمٰی کے منصب پر فائزہوئے۔ 1970ء کے عام ا نتخابات کے دوران قومی اسمبلی کی نشست این ڈبلیو21سے نعمت اللہ بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔1977ء کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے جو19امیدوار بلامقابلہ کامیاب قراردیے گئے ان میں سے 15کاتعلق سندھ اور4کا تعلق بلوچستان سے تھا ۔

کامیاب ہونیوالوں میں این اے154سے حاجی نور محمد خان ، این اے155سے میر مہرہ خان بجارانی،این اے157سے عبدالفتح خان،این اے158سے غلام مجتبیٰ جتوئی،این اے159سے سید بشیر احمد شاہ،این اے163سے شہید ذوالفقارعلی بھٹو،این اے164سے سردار احمد خان،این اے165سے ممتاز بھٹو،این اے166سے مخدوم محمد زمان عرف طالب المولیٰ،این اے171سے حاجی نجم الدین خان ، این اے176سے ملک سکندر خان،این اے177سے رئیس علی خان،این ے178سے لیاقت علی خان،این اے 180سے رئیس عطا محمد مری،این اے197سے تاج محمد جمالی ، این اے198سے میر عبدالنبی جمالی،این اے199سے پرنس محی الدین اور این اے200سے میرامان اللہ گچکی شامل ہیں ۔

1985کے عام انتخابات میں 7امیدواربلامقابلہ کامیاب قراردیے گئے جن میں این اے131سے ملک سید خان ،این اے154سے الٰہی بخش سومرو،این اے161سے سید بشیر احمد شاہ،این اے165سے احمد سلطان چانڈیو،این اے 180سے محمد خان جونیجو،این اے203سے ظفر اللہ خان جمالی اور این اے205سے میر عارف جان حسنی شامل ہیں۔1990ء کے انتخابات میں این اے27سے باروز خان اور این اے34سے ملک اسلم بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ۔ 1993ء میں این اے167سے پیپلزپارٹی کے مخدوم امین فہیم بلامقابلہ کامیاب ہوئے ۔ 2002,1997,1988اور2008کے انتخابات میں کوئی امیدوار بلامقابلہ کامیاب نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں