فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے چین میں خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

’’شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن‘‘ فلم فیسٹول میں ہمایوں اور مہوش کی فلم نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کیا۔


ویب ڈیسک June 18, 2018
اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں۔ سوشل میڈیا

لاہور: پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات کی فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی' نے شنگھائی آرگنائزیشن کوآپریشن فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

چین میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) فلم فیسٹیول کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی' نے خصوصی ایوارڈ اپنے نام کرلیا جب کہ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات خود وہاں موجود تھے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BkIYCBlgw2n/"]

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ایوارڈ وصول کرنے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے کچھ دنوں سے چین میں موجود ہیں اور وہ ایس سی او فلم فیسٹول میں شرکت کرنے پر شکرگزار ہیں جس میں ان کی دو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BkIqqMuDt90/"]

مہوش حیات نے کہا کہ میری فلم 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کے مقابلے میں 12 فلمیں تھیں لیکن اس کے باوجود میری فلم نے خصوصی ایوارڈ جیتا جب کہ یہ فیسٹیول دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا ثبوت ہے اور ہماری فلم انڈسٹری کے لیے باعث فخر ہے کیوں کہ اس ایوارڈ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہماری فلمیں دوسرے ممالک کی فلموں کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔

دوسری جانب اداکار ہمایوں سعید نے بھی ایوارڈ وصول کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ جیتنے پر فلم کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جب کہ یہ ایوارڈ نہ صرف پاکستان کے لیے عید کا تحفہ ہے بلکہ فخر کا باعث بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں