ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گاعمران خان

چاہے بنی گالہ کے باہر 10 ہزار کارکنان بھی دھرنا دے دیں فیصلے ہر گز تبدیل نہیں ہوں گے،چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک June 18, 2018
جن امیدواروں کو شکایات ہیں وہ درخواست جمع کرائیں اور دلائل دیں،عمران خان، فوٹو: سوشل میڈیا

ISLAMABAD: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا چاہے میرے گھر کے باہر 10 ہزار کارکنان بھی جمع ہو کر احتجاج کریں تو بھی اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا۔

بنی گالہ میں دھرنا دینے والے پی ٹی آئی کے امیدواروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بورڈ نے جوفیصلے کیے وہ کسی صورت تبدیل نہیں کیے جائیں گے،چاہے 10 ہزار کارکنان بھی دھرنا دے دیں فیصلے ہر گز تبدیل نہیں ہوں گے کیونکہ اگر آج چند لوگوں کی موجودگی پر فیصلے تبدیل کیے تو کل اس سے زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہوکر آئیں گے تو وہ بھی مطالبات پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جھوٹے، من گھڑت اور صرف الزامات ہیں، عمران خان

عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور نہ کسی بلیک میلنگ کا شکار ہوں گے ،جن امیدواروں کو شکایات ہیں وہ درخواست جمع کرائیںاور دلائل دیں ہم ان کی درخواستوں پر نظرثانی کریں گے اور میرٹ پر فیصلے کریں گے لیکن کسی کے احتجاج پر فیصلے تبدیل نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کئی امیدوار کارکنوں کے ہمراہ بنی گالا میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض ہوکر دھرنا دیے بیٹھے ہیں ، احتجاج کرنے والے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں ٹکٹ جاری کیا جائے۔

[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/videos/2743978862311183/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں