یورپی مبصرین عام انتخابات کاجائزہ لینے پاکستان آئیں گے

مبصرین کی تعیناتی جمہوریت کے استحکام کے لئے یورپی یونین کے عزم کا اعادہ ہے، ترجمان یورپی یونین


News Agencies June 19, 2018
مبصرین کی تعیناتی جمہوریت کے استحکام کے لئے یورپی یونین کے عزم کا اعادہ ہے، ترجمان یورپی یونین۔ فوٹو:فائل

یورپی یونین کے مبصرین عام انتخابات کاجائزہ لینے کیلیے پاکستان آئیں گے۔

یورپی پارلیمنٹ کے رکن مائیکل گہلر کو مبصر مشن کاسربراہ مقرر کردیا گیا ہے تاہم ترجمان یورپی یونین کے مطابق نورکنی یورپی یونین کامشن 22 جون کوپاکستان پہنچے گا۔ 60 طویل المدت مبصرین ملک بھرمیں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 میں یورپی یونین کی کورٹیم کا حصہ ہوں گے۔ یورپی یونین کے مبصرین انتخابی عمل کے اختتام تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

یورپی مبصرمشن کے سربراہ مائیکل گہلر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی مبصرمشن کی سربراہی اعزازہے۔ ترجمان یورپی یونین کے مطابق مبصرین کی تعیناتی جمہوریت کے استحکام کے لئے یورپی یونین کے عزم کا اعادہ ہے۔ پاکستان میں منتخب جمہوری حکومت کو اقتدارکی منتقلی کیلئے پرامید ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں