کولمبیا سے میچ جاپانی طوطے نے ٹیم کیخلاف ’ فیصلہ ‘ سنادیا

چڑیا گھر میں مقید اولیویا نامی گرے پروں والے اس طوطے کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ درست فال نکالتا ہے۔


AFP June 19, 2018
چڑیا گھر میں مقید اولیویا نامی گرے پروں والے اس طوطے کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ درست فال نکالتا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

PARIS: جاپانی طوطے نے اپنی ٹیم کے خلاف فال نکال دی۔

ٹوکیو کے ایک چڑیا گھر میں مقید اولیویا نامی گرے پروں والے اس طوطے کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ درست فال نکالتا ہے۔ ورلڈ کپ میں بھی اسی سے یہی کام لیا جارہا ہے تاہم گزشتہ روز طوطے نے اس وقت اپنے ملک کے شائقین کو بری خبر سنا دی جب منگل کو شیڈول میچ میں جاپان کے بجائے اس نے فتح کیلیے کولمبیا کو ہی فیورٹ قرار دے دیا۔

جاپانی شائقین کو پوری امید ہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا معرکہ سر کرنے میں کامیاب ہوجائے گی مگر اولیویا نے ان کی امیدوں کو ڈانواڈول کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |