وزارت قومی صحت کو 487 ارب میں سے 1824ارب جاری

رواں مالی سال23 ترقیاتی منصوبے شروع کیے جانے تھے، صرف15پرکام کاآغاز کیا جاسکا۔


شبیر حسین June 19, 2018
رواں مالی سال23 ترقیاتی منصوبے شروع کیے جانے تھے، صرف15پرکام کاآغاز کیاجاسکا۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے دوران وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل وزارت قومی صحت کے 23 ترقیاتی منصوبوں کیلیے مختص شدہ 48 ارب 70کروڑ14 لاکھ 60 ہزار روپے میں سے اب تک 15منصوبوں کیلیے محض 18 ارب 24کروڑ85 لاکھ 78 ہزار روپے جاری ہوچکے ہیں جبکہ بقایا 30 ارب 45 کروڑ 28 لاکھ82 ہزار روپے تاحال جاری نہ ہوسکے ہیں۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں وزارت صحت کے کل 23 ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر48 ارب 70کروڑ14 لاکھ 60 ہزار مختص کیے گئے تھے جس میں سے اب تک محض15 منصوبوں کیلیے 18 ارب 24کروڑ85 لاکھ 78 ہزار روپے جاری ہوسکے ہیں جبکہ دیگر8 منصوبوں اور اسکیموں کیلیے تاحال فنڈز جاری نہ ہوسکے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق جن 15ترقیاتی منصوبوں کیلیے اب تک فنڈز جاری ہوچکے ہیں۔ ان میں نیشنل ای پی آئی پروگرام توسیعی پروگرام کیلیے 6 ارب56کروڑ 50 لاکھ روپے، گلوبل فنڈ کے انتظام کیلیے مشترکہ یونٹ کیلیے3کروڑ28 لاکھ7 ہزار روپے، وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کیلیے2 ارب 19کروڑ33 لاکھ 69ہزار روپے، این آئی ایچ میں ویکسین سپلائی کیلیے سسٹم کو اپگریڈ کرنے کے پروگرام کیلیے93 لاکھ93 ہزار روپے، این آئی ایچ میں جی ایم پی لیبارٹری کے قیام کے منصوبے کیلیے 7کروڑ38 لاکھ 50روپے، این آئی ایچ میں ویکسین تیاری کیلیے فیسیلیٹی کمپلیکس کے قیام کیلیے 54 لاکھ 23 ہزار روپے، زچہ بچہ و اطفال صحت پروگرام کیلیے76 کروڑ 37 لاکھ40 ہزار روپے، کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ کیلیے زمیں کی خریداری کیلیے 77 لاکھ 70 ہزار روپے جبکہ پاپولیشن ویلفئر پروگرام فاٹا کیلیے 7کروڑ88 لاکھ 41ہزار روپے، نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی و پرائمری ہیلتھ کیئر کیلیے 7 ارب90کروڑ2 لاکھ 58 ہزار روپے، قومی پروگرام برائے تحفظ نابینا پن کیلیے12کروڑ 62 لاکھ 17 ہزار روپے، قومی پروگرام برائے وبائی امراض انفلوئنزا کیلیے1کروڑ89 لاکھ 11 ہزار روپے، نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کیلیے 6 کروڑ 29 لاکھ 30 ہزار روپے، وزیر اعظم کے پروگرام برائے انسداد ہیپاٹائٹس کیلیے34کروڑ 71 لاکھ 30 ہزار روپے، ملیریا رول بیک کنٹرول پروگرام کیلیے6کروڑ29 لاکھ30 ہزار روپے جاری ہوچکے ہیں۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں منظورشدہ جن8 ترقیاتی منصوبوں کیلیے تاحال کوئی رقوم جاری نہ ہوسکے ہیں ان میں پاپولیشن ویلفئر پروگرام آزاد کشمیرکیلیے 27 کروڑ33لاکھ 56 ہزار روپے، پاپولیشن ویلفئر پروگرام گلگت بلتستان کیلیے 11 کروڑ87 لاکھ 22 ہزار روپے، پاپولیشن ویلفئر پروگرام صوبوں کیلیے 7 ارب 70 کروڑ 51 لاکھ 45ہزارروپے، نیشنل پریونٹیو ہیلتھ پروگرام کیلیے 50 کروڑ، وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز ٹو کیلیے7 ارب روپے، وزیر اعظم پروگرام برائے نئے اسپتال فیز ون کیلیے 8 ارب روپے، وزیر اعظم پروگرام کے تحت ملک بھر میں 46 اسپتالوں کے قیام کے منصوبے کی ڈیزائن و دیگر امور کیلیے 1 ارب 31کروڑ 77 لاکھ52 ہزار روپے، ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو مزید مستحکم بنانے کیلیے 8کروڑ33 لاکھ80 ہزار جبکہ ای پی آئی پروگرام میں صوبائی شیئر کیلیے 5 ارب70 کروڑ روپے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |