نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب صنعتی زون قائم کرنے کا فیصلہ

200سے500 ایکڑ اراضی پر مشتمل خصوصی اقتصادی زون سی پیک کے تحت قائم کیا جائے گا


حسیب حنیف June 19, 2018
فوڈپروسیسنگ،اسٹیل،فارماکیمیکل،پرنٹنگ، لائٹ انجینئرنگ،ماربل انڈسٹری قائم کی جائیگی۔ فوٹو: فائل

حکومت نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سی پیک کے تحت صنعتی زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے خصوصی اقتصادی زون کیلیے اسلام آباد میں جگہ نہ ملنے کے باعث حکومت کی جانب سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریبی علا قوں میں اراضی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قائم کیے جانے والے اقتصادی زون میں 120کے قریب پلاٹ ڈیولپ کیے جائیں گے۔

چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم کیے جانے والے خصوصی اقتصادی زون کیلیے وفاقی حکومت کی جانب سے ترجیحی طور پر ایسے مقامات کا انتخاب کیا جا رہا ہے جن تک رسائی آسان ہو نے کے ساتھ ساتھ قریبی علا قوں کے لوگوں کو رو ز گار کے مواقع حاصل ہو ں اور اقتصادی زون میں بجلی، گیس اور پانی سمیت دیگر مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی میں بھی کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اب یہ بات زیر غور ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا اقتصادی زون نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہو تاکہ وہاں تک رسائی آسان ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خصوصی اقتصادی زون کو نیشنل انڈسٹریل پارک ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ڈیولپ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اسپیشل اکنامک زون میں حکومت کی جانب سے اسٹیل اینڈ اسٹیل فیبر ی کیشن، فوڈ پروسیسنگ اینڈ بیوریج، فارما سیوٹیکل اینڈ کیمیکلز، پرنٹنگ اینڈ پیکنگ، لائٹ انجینئرنگ، ماربل اینڈ گرینائٹ اور دیگر انڈسٹری لگائی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں