سری لنکا سے مقابلے جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کو نظر انداز کردیا گیا

عمران طاہر اس وقت ون ڈے بولرز رینکنگ میں چھٹے نمبر ہیں، اس کے باوجود انھیں پروٹیز نے فروری سے کوئی میچ نہیں کھلایا۔


Sports Desk June 19, 2018
عمران طاہر اس وقت ون ڈے بولرز رینکنگ میں چھٹے نمبر ہیں، اس کے باوجود انھیں پروٹیز نے فروری سے کوئی میچ نہیں کھلایا۔ فوٹو : پی سی بی/فائل

جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر سلیکٹرز کے ورلڈ کپ پلان سے باہر ہوگئے جب کہ انھیں سری لنکا کے خلاف جولائی اگست میں شیڈول پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے منتخب ہی نہیں کیاگیا ہے۔

عمران طاہر اس وقت ون ڈے بولرز رینکنگ میں چھٹے نمبر ہیں، اس کے باوجود انھیں پروٹیز نے فروری سے کوئی میچ نہیں کھلایا، اس دوران وہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف رہے اور اب کیریبیئن پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے، سلیکٹرز نے یہ اسکواڈ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا ہے جس میں عمران کی جگہ دو اسپنرز کیشو مہاراج اور تبریز شمسی کو منتخب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اچانک ریٹائرمنٹ لینے والے ابراہم ڈی ویلیئرز کی مڈل آرڈر میں جگہ پر قبضے کیلیے ریزا ہینڈرک، ہینرچ کلاسین اور ایڈین مارکرم میں مقابلہ ہوگا۔ اسکواڈ کپتان فاف ڈو پلیسی، ہاشم آملا، جونیئر ڈالا، کوئنٹین ڈی کک، پال ڈومنی، ہینڈرکس، ہینرچ، کیشیو، ایڈین ، ڈیوڈ ملر، وائین مولڈر، لونگی نگیڈی، اینڈل فیلکوایو، ربادا اور تبریز پر مشتمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں