امریکا میں مختلف علاقوں میں فائرنگ 3 روز میں 70 افراد ہلاک
متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، فائرنگ ورجینیا ، ٹیکساس ، اوہایو ، آریزونا اور نیویارک میں ہوئی۔
WASHINGTON:
امریکا کے مختلف علاقوں میں 3 روز میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں70 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے مختلف علاقوں میں 3 روز میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں70 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ورجینیا ، ٹیکساس ، اوہایو ، آریزونا اور نیویارک ریاستوں میں پیش آئے۔
واضح رہے کہ امریکا میں سالانہ ہزاورں افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ مختلف گروہوں کی جانب سے اس بات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ اسلحے کی آزادانہ خرید و فروخت اور کھلے عام اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک قانون وضع کیا جائے لیکن اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان اور اسلحہ کی حامی لابی کے کانگریس میں اثر و رسوخ کی وجہ سے یہ قانون اب تک پاس نہیں ہوسکا ہے۔