ماہرہ کی فلم نے عید پرریلیزہونے والی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑدیا

ماہرہ نے فلم میں پہلی بار سنجیدہ کردار کے بجائے مزاحیہ کردار ادا کیا

ماہرہ خان کی فلم ’سات دن محبت ان‘ ریلیز کے دو دنوں میں 3کروڑ5 لاکھ کابزنس کرنے میں کامیاب رہی فوٹو:فائل

عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان اورشہریار منور کی فلم 'سات دن محبت ان' باقی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کمائی میں سب سے آگے نکل گئی۔

عید الفطر پر مقامی سینماؤں میں 4 پاکستانی فلموں کا میلہ سجا، جس میں ماہرہ خان اورشہریارمنورکی'سات دن محبت ان'، جاوید شیخ، دانش تیمور کی 'وجود'، معمر رانا، سونیا حسین کی 'آزادی' اور میکال ذوالفقار، علی کاظمی کی 'نا بینڈ ناباراتی' شامل تھیں تاہم شائقین کوجس فلم کا بے صبری سے انتظار تھا وہ ماہرہ خان کی فلم 'سات دن محبت ان' تھی۔

ریلیزسے قبل فلم کی بھرپوراندازمیں تشہیرکی گئی تھی جب کہ فلم میں ماہرہ خان پہلی بارسنجیدہ کردارسے ہٹ کرمزاحیہ کردارادا کررہی تھیں یہی وجہ تھی ماہرہ خان کے مداح اس فلم کو دیکھنے کے لیے بے چین تھے۔



عید کے دونوں دن ماہرہ خان کی فلم دیکھنے کے لیے شائقین نے بھرپوراندازمیں سینماؤں کارخ کیا جب کہ تھیٹرسے نکلنے کے بعد لوگ فلم کی تعریف کرتے نظر آئے۔ عید کے پہلے روزفلم نے 1 کروڑ 5 لاکھ کا بزنس کیا جب کہ دوسرے روز فلم پہلے روز کے مقابلے میں زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب رہی اور2 کروڑ کی کمائی کرڈالی۔ اس طرح ریلیز کے دودنوں میں فلم مجموعی طورپر3 کروڑ5 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔



https://www.youtube.com/watch?time_continue=1&v=3Qa_DNWlYlA




دوسری جانب اداکار معمر رانا اور سونیا حسین کی فلم 'آزادی' کوبھی لوگوں نے خوب پسند کیا ریلیز کے پہلے روز 'آزادی'اور'سات دن محبت ان'کا بزنس ایک جیسا رہا فلم 'آزادی' نے پہلے روز 1 کروڑ5 لاکھ کا بز نس کیا لیکن دوسرے روزفلم کمائی کے مقابلے میں 'سات دن محبت ان' سے تھوڑی پیچھے ہی رہی۔ ریلیز کے دوسرے روز فلم نے 1کروڑ 45لاکھ روپے کمائے اس طرح مجموعی طور پر فلم دو دنوں کے اندر 2 کروڑ5 لاکھ کا بزنس کرسکی۔

https://www.youtube.com/watch?v=U71A8kn_h64



پاکستان کے لیجنڈ اداکارجاوید شیخ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'وجود'میں اداکار دانش تیمور، سائدہ امتیاز اور بھارتی اداکارہ آدیتی سنگھ نے مرکزی کردار اداکیاتھا، تاہم فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلم نے عید کے پہلے روز صرف50 لاکھ کا بزنس کیا جب کہ دوسرے روز70 لاکھ کا بزنس کرسکی اس طرح مجموعی طور پر فلم 1 کروڑ 2 لاکھ روپے ہی کماسکی۔

https://www.youtube.com/watch?v=C9lxyrY7qMY



عید الفطر کے موقع پرپاکستانی فلموں کے مقابلے میں بھارتی فلموں پر تو پابندی عائد تھی تاہم ہالی ووڈ فلم'جراسک ورلڈ'نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ حیرت انگیز طورپرعید کے پہلےروز 'جراسک ورلڈ'ماہرہ خان کی فلم'سات دن محبت ان' سے پیچھے رہی اور صرف 1 کروڑ4 لاکھ کابزنس کرسکی تاہم دوسرے روز فلم اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی اور2کروڑ5لاکھ کمالیے اس طرح فلم کا بزنس مجموعی طورپر 3 کروڑ45 لاکھ رہا۔

https://www.youtube.com/watch?v=vn9mMeWcgoM
Load Next Story