پشاور ارباب روڈ پر دھماکا 8 افراد جاں بحق 60 زخمی

دھماکا خودکش تھا جس میں موٹر سائیکل بھی استعمال کی گئی، اے آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ


ویب ڈیسک April 29, 2013
دھماکا خودکش تھا جس میں موٹر سائیکل بھی استعمال کی گئی، اے آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ۔ فوٹو رائٹرز

ارباب روڈ پراعظم ٹاور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہوگئے۔

حملہ آوروں نے دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جبکہ کہ مسافر بس بھی دھماکے کے زد میں آگئی جس کے نتیجے میں8 افراد جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، شہر کے تینوں اسپتالوں میں ایمرجینسی نافذ کردی گئی۔

اے آئی جی بم ڈسپوزل اسکواڈ شفقت ملک کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس میں موٹر سائیکل بھی استعمال کی گئی، خود کو اڑانے والے دہشت گرد کے اعضا قبضے میں لے لئے گئے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز عمران شاہد کے مطابق دھماکے میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں