این اے 245 سے ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد

فاروق ستار نے حقائق چھپائے اور کاغذات نامزدگی میں اپنے خلاف درج مقدمات کا ذکر نہیں کیا، ریٹرننگ افسر


ویب ڈیسک June 19, 2018
فاروق ستار نے حقائق چھپائے اور کاغذات نامزدگی میں اپنے خلاف درج مقدمات کا ذکر نہیں کیا، ریٹرننگ افسر فوٹو:فائل

RIYADH: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

کراچی کے حلقہ این اے 245 (جمشید کوارٹر، فیروز آباد) سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے سماعت ہوئی تاہم فاروق ستار ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ پولیس نے فاروق ستار کے بارے میں اپنی رپورٹ جمع کرائی۔ ایس ایس پی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ فاروق ستار کے خلاف متعدد مقدمات ہیں، انہیں عدالت مفرور قرار دے چکی ہے اور ان کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کیے ہوئے ہیں، فاروق ستار نے کاغذات نامزدگی میں مقدمات کا ذکر نہیں کیا۔

ریٹرننگ افسر( آر او) نے فاروق ستار کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے حقائق چھپائے اور کاغذات نامزدگی میں اپنے خلاف درج مقدمات کا ذکر نہیں کیا، انہوں نے دو ایف آئی آرز ظاہر نہیں کیں، ایم کیو ایم کے رہنما مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے مفرور ہوگئے۔ ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سناتے ہوئے این اے 245 سے فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیے۔

واضح رہے کہ فاروق ستار نے کراچی سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 241، 245 اور 247 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں