کراچی میں 70 سالہ شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

واقعے کے وقت میاں بیوی گھر میں اکیلے تھے، پولیس


ویب ڈیسک June 19, 2018
ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا آبائی تعلق سرگودھا سے تھا۔

شہرقائد میں 70 سالہ شوہر نے 65 سالہ بیوی کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے یوسف گوٹھ میں 70 سالہ شوہرحاجی ممتازحسین نے بیوی حیات بی بی کے سر میں گولی مارکرخودکشی کرلی۔ ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا آبائی تعلق سرگودھا سے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت میاں بیوی گھرمیں اکیلے تھے، معاملے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا ہے اورلاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔