فیفا ورلڈکپ 2018 قرۃالعین بلوچ کی آواز نے دھوم مچادی

ویڈیو میں قرۃ العین بلوچ گانا گانے کیساتھ جیسن ڈیرولو کے ساتھ کراچی کی سڑکوں پر رقص کرتی بھی نظر آئیں


ویب ڈیسک June 19, 2018
قرۃ العین بلوچی، اردو اور پنجابی میں اپنی آوازکا جادو جگاتی نظر آئیں- فوٹو:انٹرنیٹ

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے پاکستانی گلوکارہ قرۃالعین بلوچ کی آواز میں گائے گئے فیفا ورلڈکپ اینتھم نے دھوم مچادی۔

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے معروف مشروب کمپنی نے خصوصی گانا ریلیز کیا جس میں امریکی گلوکار جیسن ڈیرولو کے ساتھ نامور پاکستانی گلوکارہ قرۃالعین بلوچ نے اپنی آواز کا جادوجگایا ہے۔ ویڈیو میں قرۃ العین بلوچ گانا گانے کے ساتھ خوبصورت انداز میں جیسن ڈیرولو کے ساتھ کراچی کی سڑکوں پر رقص بھی کرتی نظرآئیں۔



گانے کی ویڈیو کو میامی، ہیٹی اور کراچی میں فلمایا گیا ہے۔ بظاہر تو فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی ٹیم شرکت نہیں کررہی تاہم فٹبال کے دیوانے پاکستانی شائقین بھرپور انداز میں ورلڈ کپ کا لطف اٹھارہے ہیں۔




قرۃالعین بلوچ نے انسٹاگرام پر جیسن ڈیرولوکے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین بھی فیفا ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BkLc3XsHakP/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں