پرویزمشرف کے فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست مسترد

ایسا کوئی قانون نہیں کہ دہشتگردی کے ملزم کوگھر پر سب جیل بنا کر رکھا جائے، وکیل درخواست گزار


ویب ڈیسک April 29, 2013
ایسا کوئی قانون نہیں کہ دہشتگردی کے ملزم کوگھر پر سب جیل بنا کر رکھا جائے، وکیل درخواست گزار. فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

جسٹس ریاض احمد پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو سب جیل قراردینے کے خلاف کیس کی سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اشرف گجر نے اپنے دلائل میں کہا کہ فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا چیف کمشنر کا نوٹی فکیشن غیر قانونی ہے ایسا کوئی قانون نہیں کہ دہشتگردی کے ملزم کوگھر پر سب جیل بنا کر رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی تاہم امن وامان کے مسئلے پر سیاسی قیدیوں کو ان کے گھروں پر نظر بند کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد کو کسی بھی جگہ کو سب جیل قرار دینے کا مکمل اختیار ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد مشرف کے فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |