کراچیپولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشنزکئی مشتبہ افراد گرفتاراسلحہ برآمد

منگھوپیر ہارون آباد میں رینجرز نے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔


ویب ڈیسک April 29, 2013
منگھوپیر ہارون آباد میں رینجرز نے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ فوٹو: فائل

مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈآپریشنز کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر اسلحہ برآمد کرلیاہے۔

کراچی میں جرائم پیشہ افرادکی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے ، مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں ، سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر میں پولیس نے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتارکرنے پہنچی لیکن وہ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کرفرارہوگیا ، ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب نے گرفتاری میں ناکامی کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کئی فلیٹوں کی تلاشی لی گئی لیکن دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس نے کچھ بند فلیٹوں کے تالے توڑکر15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب منگھوپیر ہارون آباد میں بھی رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بڑی کارروائی کی ، جس میں رینجرز کی بڑی تعداد میں نفری نے حصہ لیا ، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے تلاشی لی گئی جس کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں