لاہور خسرے سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا آغاز

خصوصی ٹیمیں 7 روزہ مہم کے دوران شہر میں 30 لاکھ بچوں کو خسرے سےبچاؤ کے ٹیکے لگائیں گی۔


ویب ڈیسک April 29, 2013
خسرے سے بچاؤ کےلئےخصوصی کیمپ قائم کردئیے گئےہیں جہاں 6 ماہ سے 10 سال کی عمرکے 30 لاکھ بچوں کومفت ٹیکے لگائےجائیں گے ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: شہر میں خسرے سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا جو5 مئی تک جاری رہےگی۔

چلڈرن اسپتال میں نگراں صوبائی وزیر صحت سلیمہ ہاشمی نےخسرے سے بچاؤ کی مہم کا افتتاح کیا،میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں میں خسرے سے بچاؤ کےلئے خصوصی کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں جہاں 6 ماہ سے 10 سال کی عمر کے 30 لاکھ بچوں کو مفت ٹیکے لگائےجائیں گے۔ والدین کی سہولت کے لئے اسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کردئیےگئے ہیں۔ خصوصی ٹیمیں 7 روزہ مہم کے دوران 30 لاکھ بچوں کوخسرے سےبچاؤ کے ٹیکے لگائیں گی۔

صوبائی وزیر صحت سلیمہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعد دیگر اضلاع میں بھی انسداد خسرہ کی مرحلہ وار مہم چلائی جائے گی، اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں انسداد خسرہ مہم چلانے کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اور اس سلسلے میں یونیسیف کو ویکسین کی خریداری کے لئے 46 کروڑ روپے ادا کر دئیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |