سربجیت سنگھ کوعلاج کے لئے بیرون ملک نہیں بھجوایا جائے گا دفتر خارجہ

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سربجیت سنگھ کا بیرون ملک سےعلاج کرانے کی درخواست بھی دائرکی گئی ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سربجیت سنگھ کا بیرون ملک سےعلاج کرانے کی درخواست بھی دائرکی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سربجیت سنگھ کو علاج کےلئے بیرون ملک نہیں بھجوایا جائے گا اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی پینل تشکیل دیا گیا ہے۔


بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی حالت بدستور تشویشناک ہے، سربجیت کےاہلخانہ اس سے ملاقات کےبعد ننکانہ صاحب روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سربجیت سنگھ کی صحت یابی کے لئے ننکانہ صاحب میں ماتھا ٹیکنے کے بعد واپسی پر دوبارہ اس سےملاقات کریں گے، دوسری جانب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سربجیت سنگھ کا بیرون ملک سےعلاج کرانے کی درخواست بھی دائرکی گئی ہے، اس موقع پر دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سربجیت سنگھ کوعلاج کےلئے بیرون ملک نہیں بھجوایا جارہا اورنہ ہی اس سلسلےمیں کوئی پینل تشکیل دیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story