عراق کے مختلف صوبوں میں 3 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ 67 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق 2 دھماکے صوبہ عمارا میں ہوئے جس میں 9 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہو گئے اس کے علاوہ ایک دھماکا صوبہ دیوانیا میں ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے، دھماکے کے باعث قریبی عماتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
عراق کی وزارت صحت نے اسپتال حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ عراق کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ اور لسانی بنیادوں پر پر تشدد واقعات نے زور پکڑ لیا ہے، کرکوک میں سیکیورٹی فورسز اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد اب تک 180 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔