ایل پی جی کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی کلوکمی

پروڈیوسر پرائس 4 ہزارروپے ٹن گھٹ کر 60 ہزار 382 رہ گئی، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز

اسٹیک ہولڈرز کی تجویز پر پروڈیوسرز نے نرخ گرائے، آئندہ بھی اچھی توقع ہے،علی حیدر (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:
مقامی پروڈیوسرز نے اسٹیک ہولڈرز کی تجویز پر مائع پٹرولیم گیس کی بنیادی قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کردیا۔


آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پروڈیوسرز نے منگل کو ایل پی جی کی بنیادی قیمت میں کمی کی جس کے نتیجے میں فی ٹن ایل پی جی کی بنیادی قیمت 64 ہزار881 روپے سے گھٹ کر 60 ہزار 382 روپے کی سطح پر آگئی ہے اور مذکورہ نئی قیمت کا اطلاق منگل سے ہی فوری طور پر موثر بہ عمل ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بنیادی قیمت گھٹنے سے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 4 روپے 50 پیسے گھٹ گئی ہے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز مقامی پروڈیوسرز کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اپنے صارفین کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت کو قابل دسترس رکھیں گے تاکہ ملک میں ایل پی جی کے سستا متبادل ایندھن کا تصور بحال ہوسکے۔
Load Next Story