لاہور ہائی کورٹ نے لیسکو سے بجلی کے بحران سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

بجلی صرف بل ادا کرنے والوں کو دی جائے بجلی چوروں کوتحفظ دینا مناسب نہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ


ویب ڈیسک April 29, 2013
بجلی صرف بل ادا کرنے والوں کو دی جائے بجلی چوروں کوتحفظ دینا مناسب نہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے چیف ایگزیکٹو لیسکو سے بجلی کے بحران سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ مین طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت لیسکو نے اووربلنگ کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی، اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ چوری والے علاقوں میں بجلی کی سپلائی کم ہونا چاہیے، بجلی صرف بل ادا کرنے والوں کو دی جائے بجلی چوروں کوتحفظ دینا مناسب نہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وزارت پٹرولیم اوروزارت خزانہ کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں