نیا ٹیلنٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ 5 سالوں تک فاسٹ بالرز کا مسئلہ نہیں ہوگا وسیم اکرم

کیمپ میں کھلاڑیوں کو وکٹ کو پڑھنا اور سمجھنا سکھایا ہے اور ان کی خامیاں دور کرنے کیلئے وڈیوز کلپ دکھائے ہیں، وسیم اکرم

کیمپ میں شامل بالرز کے جذبات اور سیکھنے کی لگن سے میرے جذبے میں بھی اضافہ ہوا ہے،وسیم اکرم۔ فوٹو: ایکسپریس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نوجوان پیسرز کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ آئندہ 5 سالوں تک قومی ٹیم میں فاسٹ بالرز کا مسئلہ نہیں ہوگا۔


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 9 روزہ بولنگ کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کیمپ سے قومی ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا، انہوں نے جیسی پچوں کا مطالبہ کیا تھا پی سی بی نے انہیں ویسی ہی پچے فراہم کئے گئے اس لئے اس کیمپ کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، کیمپ میں شامل بالرز کے جذبات اور سیکھنے کی لگن سے ان کے جذبے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سابق فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو وکٹ کو پڑھنا اور سمجھنا سکھایا ہے اور ان کی خامیاں دور کرنے کے لئے وڈیوز کلپ دکھائے گئے ہیں۔

کیمپ کے اختتام پر پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بالرز کی کھوج کے لئے کرائے گئے کنگ آف اسپیڈ مقابلے کے فاتح کا بھی اعلان کیا گیا، جس کے مطابق ایبٹ آباد کے احمد جمال 143 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینک کر فاتح قرار پائے ہیں۔ اس موقع پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر انتخاب عالم نے کہا کہ احمد جمال کی صورت میں پاکستان کو بہت اچھا ٹیلنٹ ملا ہے اس پر مزید کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم اور محمد اکرم کو کچھ بالرز کے نام دیئے ہیں جنہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی بلایا جائے گا۔
Load Next Story