ہیٹ ویو کا امکان معدوم 15 جولائی سے 15 ستمبر تک شہر میں بارشوں کا امکان
کراچی میں دیگر شہروں کے مقابلے میں بارشیں کم ہوں گی
MANCHESTER:
شہر قائد میں گرمی کی شدیدلہرکے امکانات معدوم ہو گئے15 جولائی سے 15ستمبر تک شہر میں مون سون بارشوں کا دورانیہ ہے تاہم قبل از وقت مون سون کے اثرات ماہ جولائی کے آغاز میں ہی نمودار ہونا شروع ہوجائیں گے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے جبکہ عید تعطیلات کے دوران شہرپر موجود بادل بھی پری مون سون ہی کی وجہ سے نمودار ہوئے تھے، پری مون سون کے بعد موسم میں بہتری آنے کی توقع ہے، رواں اور اگلے ماہ سمندر میں موسمیاتی تبدیلی کی کوئی غیر معمولی سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق جون اور اگلے مہینے جولائی میں شہر میں رواں سال آنے والی گرمی کی لہر (ہیٹ ویو)کی طرز پر صورت حال دکھائی نہیں دے رہی اور واضح امکان ہے کہ مون سون کے اثرات کی وجہ موسم بتدریج بہتری کی جانب جائے گا، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون کی بارشیں کراچی میں ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں کم ہونے کی توقع ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کو شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری تک بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات نے آج (بدھ) کو شہر کا مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔