لاہور:
شام کے وسطی علاقے میں شامی وزیراعظم پر خودکش حملہ کیا گیا تاہم وزیر اعظم اس حملے میں محفوط رہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دمشق میں ایک اسکول کے قریب وزیراعظم کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکےکے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے حملے میں وزیراعظم محفوظ رہے۔ ہلاک ہونے والوں میں وزیراعظم کا ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جاری خانہ جنگی کے دوران ہزاروں افراد ہلاک جبکہ لاکھوں پڑوسی ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔