ہمارے بغیر آئندہ حکومت نہیں بنے گی اور بنی تو چلے گی نہیں مولانا فضل الرحمان

عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی نے قوم کو بے روزگاری، مہنگائی اور خونریزی کے سوا کچھ نہیں دیا،مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک April 29, 2013
پاکستانی سیاستدانوں میں بہت سے لوگ یہودی ایجنٹ بن گئےہیں، مولانا فضل الرحمن۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ انتخابات کے بعد ہمارے بغیر حکومت نہیں بنے گی اور اگر بن بھی گئی تو ہمارے بغیر چلے گی نہیں۔

ٹانک کے علاقے مُلازئی میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی سیاستدانوں میں بہت سے لوگ یہودی ایجنٹ بن گئے، کچھ لوگوں نے تو اولاد کو گرجا گھر کے حوالے کردیا انہیں مسلمان تک نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی نے 5 سال میں قوم کو بے روزگاری، مہنگائی اور خونریزی کے سوا کچھ نہیں دیا، ذوالفقار علی بھٹو امریکا مخالف نعرے سے ہی عوامی لیڈر بنے تھے لیکن اب ان ہی کی جماعت امریکا کی سب سے حامی ہے لیکن ہم نے امریکا کو آقا نہیں مانا۔

جے یو آئی (ف) کے امیر کا کہنا تھا کہ مخالفین دولت کی بنیاد پر ان کے مقابلے میں جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی جماعت آئندہ انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرے گی اور حکومت سازی میں ان کا کردار بھی کلیدی ہوگا، جے یو آئی کے بغیر ملک میں آئندہ حکومت نہیں بنے گی اور اگر بن بھی گئی تو ہمارے بغیر چلے گی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں