بنگلا دیش اور بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے41 افراد ہلاک

دریائے برہم پتر میں سیلاب نے صرف آسام کے ڈیڑھ ہزار دیہات کو لپیٹ میں لے لیا

بارش اور سیلاب سے متاثرہ لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے فوٹو:فائل

موسم برسات کی بارشوں سے جنوبی ایشیائی ممالک بھارت اور بنگلا دیش کے دریاؤں میں شدید طغیانی پیدا ہو گئی ہے۔


دونوں ملکوں میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 41 بتائی گئی ہے۔ دریائے برہم پتر میں آنے والے سیلاب نے صرف آسام کے ڈیڑھ ہزار دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید موسلادھار بارشوں کی اطلاع دی ہے۔

بھارت میں 8لاکھ جب کہ بنگلا دیش میں ڈھائی لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ان دونوں ملکوں میں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story