کور کمانڈرز کانفرنس انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کا پلان منظور

اجلاس میں انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن اور وفاقی وصوبائی حکومتوں کی سیکیورٹی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔


ویب ڈیسک April 29, 2013
کور کمانڈرز اجلاس میں انتخابات کے دوران جوانوں کی تعیناتی سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا. فوٹو : آئی این پی

پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے انتخابات میں فوج کی تعیناتی کے پلان کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں کور کمانڈرز کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن اور وفاقی وصوبائی حکومتوں کی سیکیورٹی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کے خصوصی اجلاس میں انتخابات کے دوران جوانوں کی تعیناتی سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا اور سیکیورٹی کےلئے افواج کی تعیناتی کاپلان منظور کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں