کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران ہی ایک خودکش حملہ آورنے پولیس کی بکتربند گاڑی کے پاس آکر خود کو اڑالیا

پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری بھی طلب کرلی گئی فوٹو:فائل

دشت کے علاقے میں مکان پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں دشت کے علاقے میں مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 سی ٹی ڈی اہلکارزخمی جب کہ جوابی فائرنگ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔


دوسری جانب آپریشن کے دوران ہی ایک خودکش حملہ آورنے پولیس کی بکتربند گاڑی کے پاس آکر خود کو اڑالیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارمحفوظ رہے تاہم ایک راہ گیربچہ جاں بحق اورایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں دو دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی جس کے بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری کوبھی طلب کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story