چیمپئنز ٹرافی کےلئے پندرہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم منتخب آفریدی اور عمراکمل ڈراپ

ٹیم میں مصباح الحق، ناصر جمشید، عمران فرحت، حفیظ، شعیب ملک، اسد شفیق، سعید اجمل، کامران اکمل، جنید خان،عرفان شامل ہیں۔


ویب ڈیسک April 29, 2013
ذکاء اشرف کو سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کردہ ٹیم میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیلکشن کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی کےلئے پندرہ رکنی قومی ٹیم منتخب کرلی ہے تاہم ٹیم کا حتمی اعلان چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں اقبال قاسم کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسکواڈ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ سلیکٹرز نے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیاہے، ان میں مصباح الحق، ناصر جمشید، عمران فرحت، محمد حفیظ، شعیب ملک، اسد شفیق، عمرامین، سعید اجمل، کامران اکمل، جنید خان، محمد عرفان، اسد علی، احسان عادل، عبدالرحمان اوروہاب ریاض شامل ہیں۔

دورہ جنوبی افریقا میں ناقص کارکردگی دکھانے پر شاہدآفریدی، عمراکمل، حماد اعظم، سہیل تنویر اور حارث سہیل سلیکشن کمیٹی کے معیار پر پورے نہیں اترسکے۔ تاہم ذکاء اشرف کو ٹیم میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں