این اے 53 عمران خان نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کل اپیل کی سماعت کریں گے


ویب ڈیسک June 20, 2018
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کل اپیل کی سماعت کریں گے۔ فوٹو:فائل

این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر عمران خان کے وکیل نے اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کردی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نے اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کردی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اپیل کی کل سماعت کریں گے۔

اپیل کے متن کے مطابق عمران خان کے کاغذات نامزدگی کمزور بنیاد پر مسترد کیے گئے جب کہ کاغذات نامزدگی میں درخواست گزار نے نہ ہی حقائق چھپائے اور نہ غلط بیانی کی لہذا آر او کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی (گ) کی سربراہ عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں