آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کو بڑا حصہ مل گیا

قومی ٹیم آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کی میزبانی کرے گی


Sports Reporter June 20, 2018
سری لنکا کی میزبانی کے دوران 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، فوٹو: فائل

آئی سی سی کے 4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان ٹیم کو بڑا حصہ مل گیا، قومی ٹیم آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کی میزبانی کرے گی، بھارت کے ساتھ کوئی باہمی سیریز شامل نہیں۔

آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان اکتوبر 2019 میں سری لنکا کی میزبانی کے دوران 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، نومبر میں آسٹریلیا کے دورہ میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان جنوری 2020 میں سری لنکا، فروری میں بنگلا دیش کی میزبانی کرے گا، جون میں قومی ٹیم انگلینڈ جائے گی جبکہ اسی ماہ آئرلینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شیڈول ہیں۔ قومی ٹیم اکتوبر میں جنوبی افریقا کا دورہ، نومبر میں زمبابوے کی میزبانی، دسمبر میں دورہ نیوزی لینڈ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست رواں ہفتے تیار ہوگی

فروری 2021 بھی جنوبی افریقا کی میزبانی، اپریل میں زمبابوے، جولائی میں انگلینڈ، اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی، ستمبر میں قومی ٹیم افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی ، دسمبر میں ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی، اکتوبر میں نیوزی لینڈ، دسمبر میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کریگی۔

فروری 2022 میں آسٹریلیا کی میزبانی سے سیزن کے آغاز کے بعد اگست میں پاکستان ٹیم سری لنکا جائے گی۔ نومبر میں انگلینڈ جبکہ اسی ماہ نیوزی لینڈ کی میزبانی بھی کرنی ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں