11 مئی کو تیر اور بلے کیساتھ سائیکل کا ہینڈل بھی ٹوٹے گا شہباز شریف
عمران خان پہلے مشرف اور اب زرداری کے ایجنٹ بن گئے ہیں، شہبازشریف
KARACHI:
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوپر اللہ نیچے بلا کہنے والوں کو اتنا شعور نہیں کہ اللہ ہر جگہ موجود ہے، گیارہ مئی کو تیر، بلے کےساتھ سائیکل کا ہینڈل بھی ٹوٹے گا۔
خوشاب ریلوے گراؤنڈ میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں بجلی کے اندھیرے میں آصف زرداری کا کوئی قصور نہیں تو وہ پوچھتے ہیں کہ کیا یہ قصور نواز شریف اور شہباز شریف کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے مشرف اور اب زرداری کے ایجنٹ بن گئے ہیں، اگر ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہے تو نواز شریف کو ووٹ دینا ہوگا، ہم دو سال میں بجلی کے اندھیرے ختم کردیں گے اور پنجاب کو دنیا کا بہترین صوبہ اور خوشاب کو ماڈل ضلع بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب ڈینگی پھیلا تو زرداری صاحب پیرس میں بیٹھے تھے جبکہ عمران خان اپنے ڈرائنگ روم میں آرام فرما رہے تھے۔ انہیں اتنی توفیق نہ ہوئی کہ کسی کی عیادت ہی کرلیتے الٹا ہمیں ہی ڈینگی برادران کا نام دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل عمران خان نے کہا کہ اوپر اللہ نیچے بلا، اس آدمی کو اتنا شعور نہیں کہ اللہ ہر جگہ موجود ہے، عمران خان ميں فرعونیت ہے۔