
فیس بک ریسرچ کے ایک ریسرچ پیپرمیں کہا گیا ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کے تحت نیورل نیٹ ورک سافٹ ویئر بنایا ہے جو تصویرمیں بند آنکھوں کوکھول سکتا ہے۔ یہ پروگرام کھلی آنکھوں والی پوری تصویرسے ڈیٹا حاصل کرتا ہے۔ اس تکینک کو 'جنرل ایڈورسریئل نیٹ ورک' (جی اے این) کا نام دیا گیا ہے۔

اس طرح ایک بند آنکھوں والے شخص کی دیگر تصاویر سے مجموعی ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے جن میں کھلی آنکھ کی بناوٹ، شناختی علامات اور بال وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے بعد ایک اور عمل پینٹنگ کے ذریعے تصویر کے بند پپوٹوں پر اصل آنکھ بنائی جاتی ہے۔ اس طرح تصویر ہوبہو اصل دکھائی دیتی ہے اور بند آنکھ کھل جاتی ہے جسے شناخت کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔
فیس بک نے کہا ہے کہ سافٹ ویئر کے ابتدائی نتائج بہت اچھے برآمد ہوئے ہیں اور یہ کمال جدید الگورتھم کا ہے جو تصویر کو مکمل اور مؤثر بناتا ہے۔ فیس بک نے مزید کہا ہے کہ عین اسی طرح کا الگورتھم میوزک کی پیش گوئی کےلیے بھی بنایا جارہا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔