شائقین کی خوشیوں سے زلزلہ میکسیکو نے رپورٹس کو مسترد کردیا

ایک ساتھ جمپ لگانے سے زلزلہ ناپنے والے آلات کو ہلکے سگنل موصول ہوتے ہیں، سرکاری ترجمان


خبر ایجنسی June 21, 2018
ایک ساتھ جمپ لگانے سے زلزلہ ناپنے والے آلات کو ہلکے سگنل موصول ہوتے ہیں، سرکاری ترجمان ۔فوٹو: فائل

میکسیکو کے سرکاری ادارے نے شائقین کی جانب سے خوشیاں منانے کے باعث زلزلہ آنے کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔

میکسیکو نے اتوار کے روز اپنے ابتدائی میچ میں جرمنی کو شکست سے دوچار کیا تھا، جس کے بعد ایک زلزلہ پیما گروپ نے دعویٰ کیاکہ شائقین کی جانب سے ایک ساتھ خوشی سے چھلانگیں لگانے کی وجہ سے میکسیکو میں زلزلہ آیا۔ ان کی اس رپورٹ کو پوری دنیا میں مختلف میڈیا ذرائع نے نمایاں کوریج دی۔

سرکاری ادارے کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ جمپ لگانے سے زلزلہ ناپنے والے آلات کو ہلکے سگنل موصول ہوتے ہیں مگر اس کو زلزلہ قرار نہیں دیا جاسکتا، ہم نے ایسی کوئی چیز ریکارڈ نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں