مسز دھونی کی جان کو خطرہ اسلحہ لائسنس کیلیے درخواست دے دی
اپنے خاوند دھونی کی کرکٹ مصروفیات کے سبب وہ زیادہ تر گھر پر تنہا ہوتی ہیں، ان کی جان کو خطرہ رہتا ہے، ساکشی
بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی نے اپنی جان کو خطرے میں قرار دیتے ہوئے اسلحہ لائسنس کیلیے درخواست دے دی۔
ساکشی نے حکام سے کہاکہ انھیں 0.32 بور کے پستول کا لائسنس جاری کیا جائے، انھوں نے وجہ بیان کی کہ اپنے خاوند دھونی کی کرکٹ مصروفیات کے سبب وہ زیادہ تر گھر پر تنہا ہوتی ہیں، ان کی جان کو خطرہ رہتا ہے لہذا حفاظت کیلیے اسلحہ کی ضرورت ہے۔ انھوں نے رانچی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس میں درخواست جمع کرائی جو آرگورا پولیس اسٹیشن کو تصدیق کیلیے بھیج دی گئی ہے۔