ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ آسان بنانے کیلیے اقدام

ادائیگی کی رسیدکی مدت24 گھنٹے سے بڑھاکر 72 گھنٹے کرنے کا فیصلہ


Kashif Hussain June 21, 2018
 اثاثے ڈیکلیئر کرنیوالوں کا تانتا،اسٹیٹ بینک کے ای میل سرور کی گنجائش ختم۔ فوٹو:فائل

وزارت خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ آسان بنانے کے لیے مزید اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ آسان بنانے کے لیے ادائیگی کی رسید (پی ایس آئی ڈی) کی مدت 24 گھنٹے سے بڑھا کر 72 گھنٹے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے بے نامی پراپرٹی اور جائیداد بھی ڈکلیئر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کی توثیق کے بعد اندرون اور بیرون ملک سے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے والوں کا تانتا بندھگیا ہے جس کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ ادائیگی کی رسید کی شناخت (پی ایس آئی ڈی) حاصل کرنے کے لیے مخصوص کردہ اسٹیٹ بینک کے ای میل سرور کی گنجائش ختم ہوگئی جس کے بعد سرور کی گنجائش کو بڑھانا پڑگیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کے زیر صدارت اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام نے آگاہ کیا کہ ای میل سرور کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے اور اب تک کی زیر التوا ای میلز کا بیک لاگ ختم کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |