بزدل نہیں موجودہ حالات میں واپسی دانشمندی نہیں تھی پرویز مشرف

مناسب وقت کا انتظار ہے، ضرور واپس آؤں گا، سپریم کورٹ کے احکام پر تحفظات تھے، سابق صدر


Numainda Express June 21, 2018
انتخابی مہم میں پارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کروں گا، صحافیوں سے ٹیلیفونک خطاب۔ فوٹو: فائل

KARACHI: آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بزدل نہیں ہوں، موجودہ حالات میں واپسی دانشمندی نہیں تھی۔

گزشتہ روز آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں صحافیوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے بزدل نہیں ہوں، ملک میں بہتری لانے کیلیے واپسی کا پختہ ارادہ تھا، مگر موجودہ حالات میں واپسی دانشمندی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے عدالت پیش ہونے تک گرفتار نہ کرنے کے احکام پر تحفظات تھے، مناسب وقت کا انتظار ہے۔

چیئرمین اے پی ایم ایل نے مزید کہا کہ پاکستان اور اپنے عوام کی بہتری کیلیے ضرور واپس آؤں گا، 3 کمروں کے مکان میں رہتا ہوں، نیب جائیداد کی ضرور تحقیقات کرے سب کچھ بتاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں