نگرں وزیراعظم نے توانائی کے بحران پر کابینہ کی 3 رکنی کمیٹی قائم کردی

10 مئی كی شام سے ملک بھر میں 36 گھنٹوں کے لئے بلاتعطل بجلی كی فراہمی كو ہر صورت یقینی بنایا جائے، نگراں وزیراعظم


Numainda Express April 29, 2013
10 مئی كی شام سے ملک بھر میں 36 گھنٹوں کے لئے بلاتعطل بجلی كی فراہمی كو ہر صورت یقینی بنایا جائے، نگراں وزیراعظم فوٹو: پی پی آئی

PESHAWAR:

نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان كھوسو نے توانائی كے بحران پر قابو پانے کے لئے سفارشات کی تیاری کے لئے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی، وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل اور مشیر خزانہ پر مشتمل كابینہ كی 3 ركنی كمیٹی قائم كردی ہے۔


وزیر اعظم ہاؤس میں میر ہزار خان کھوسو کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیر اعظم نے وزارت پانی وبجلی كو ہدایت كی كہ 10 مئی كی شام سے ملک بھر میں 36 گھنٹوں کے لئے بلاتعطل بجلی كی فراہمی كو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاكہ پولنگ اور ووٹوں كی گنتی كا عمل بغیر كسی ركاوٹ كے مكمل كیا جا سكے۔


اجلاس میں بجلی كی طلب اور رسد اور گیس اور بجلی كے نادہندگان سے ریكوری كرنے كا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت كی كہ ریكوری كی صورتحال كو بہتر بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں