اسلام آباد ہائیکورٹ کا ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد مہم چلانے کا نوٹس

عدالتی فیصلوں کی بناپرفاضل ججزکیخلاف عوام خصوصاً وکلا کوسوشل میڈیا پر کسی لغو مہم کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عدالت

اسلام آباد بار کونسل کی عدالت عالیہ کو مستقبل میں ایسی مہم چلانے والے وکلا کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی یقین دہانی۔ فوٹو:فائل

لاہور:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کیخلاف سوشل میڈیا پربے بنیاد مہم چلانے کانوٹس لے لیا۔ْ

عدالت نے قرار دیا ہے کہ عدالتی فیصلوںکی بنا پرفاضل ججز کیخلاف عام عوام خصوصاً وکلا کی جانب سے سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی لغو مہم کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


اسلام آباد بارکونسل نے عدالت عالیہ کو مستقبل میں ایسی مہم چلانے والے وکلا کے خلاف تادیبی کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی عدالتی فیصلے یاآرڈر کے حوالے سے منصفانہ رائے کسی بھی شہری یا وکلا کمیونٹی کا حق ہے۔

گزشتہ روزاسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیزنے عدالتی حکم نامے میں قراردیاکہ غیرمتوقع طور پر کچھ وکلا کی جانب سے ایک نیا ٹرینڈ جنم لے رہا ہے جس میں فیصلہ مرضی اور منشا کے خلاف آنے پر ہائیکورٹ کے ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم شروع کی جاتی ہے۔ اس کے باوجود کہ وکلا کا استحقاق ہے کہ وہ سنگل بنچ یا ڈویژن بنچ کے فیصلوں کیخلاف ایپلیٹ فورم پر اپیل کرسکتے ہیں،اس لئے کسی بھی شخص خاص طور وکلا کمیونٹی کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ فاضل ججز کے کلاف بدنیتی پرمبنی کوئی بھی مہم شروع کریں۔
Load Next Story