بھارت نے 14 سال بعد 3 پاکستانیوں کو اپنی شہریت دے دی
تینوں بھائی پاکستان میں پیدا ہوئے تھے، تلنگانہ میں شہریت کی دستاویزات دی گئیں
لاہور:
بھارت نے 3 پاکستانیوں کو 14سال بعد اپنی شہریت دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 3 بھائیوں کو جن کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی، تقریباً14سال بعد بھارتی شہریت دے دی گئی۔
تلنگانہ کے نظام آباد میں ان نوجوانوں کو بھارتی شہریت کی دستاویزات حوالے کی گئیں۔ ان بھائیوں کی ماں کی شادی1988میں پاکستانی شہری سے ہوئی تھی اور شادی کے بعد یہ خاتون پاکستان منتقل ہوگئیں تاہم طلاق کے بعد اپنے3 بچوں کے ساتھ نظام آباد واپس آگئی۔ خاتون کے3 بچے طویل المدت ویزا پر تھے۔