سہراب گوٹھ میں دوست نے دوست کو قتل کر دیا

 مقتول افغانستان سے بیٹے کا علاج کرانے آیا تھا ، قاتل فرار، وجہ معلوم نہ ہوسکی، ایس ایچ اواچ


Staff Reporter June 21, 2018
تینوں بھائی پاکستان میں پیدا ہوئے تھے، تلنگانہ میں شہریت کی دستاویزات دی گئیں۔ فوٹو: فائل

سہراب گوٹھ کے علاقے میں دوست نے دوست کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر بخاری مسجد کے قریب گلی میں فائرنگ سے 45 سالہ قاری عبدالحفیظ جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او اختر بنگش نے بتایا کہ مقتول کو اس کے دوست قاری امام دین نے فائرنگ کر کے قتل کیا جو فرار ہوگیا۔ مقتول رمضان سے ایک ہفتے قبل افغانستان سے بیٹے کا علاج کرانے کیلیے کراچی آیا تھا جبکہ ملزم اور مقتول ایک ہی مدرسے میں پڑھے ہوئے ہیں تاہم فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب بریگیڈ کے علاقے پارکنگ پلازا کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 35 سالہ حق نواز کو زخمی کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں