الیانا ڈی کروز فلم ’’گبر‘‘ میں اکشے کمار کی ہیروئن بنیں گی

25سالہ بالی وڈ اداکارہ سنتوشی کی نئی فلم میں لیڈنگ لیڈی رول نبھائیں گی۔۔۔


Showbiz Desk April 29, 2013
الیانا ڈی کروز نئی فلم میں سیف کی ہیروئن بھی بنیں گی۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ''گبر ''میں اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ۔

اداکارہ الیانا ڈی کروز اس فلم میں لیڈی لیڈنگ رول کریںگی ،اس کے ساتھ ہی آئندہ ماہ شروع ہونے والی سیف علی خان کی نئی فلم میں بھی انھیں لیڈنگ لیڈی رول میں کاسٹ کرلیا گیا،فلم کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی ۔اکشے کے ساتھ الیانا کی نئی فلم آئندہ برس 6 جون کو کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔

ہدایتکار کرش اور فلمساز لیلا بھنسالی کی اس فلم کا نام ''گبر'' رکھا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ الیاناڈی کروز اس فلم میں اکشے کمار کی ہیروئن بنیں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں اہم کردار ملا ہے فلمساز لیلا بھنسالی کی اس فلم کے لیے محنت کررہی ہوں ۔انھوں نے بتایا کہ نئی فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کے لیے مجھے منتخب کیا گیا ہے اور میں پروڈیوسر اور ہدایتکار کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا ہے ۔اکشے اچھے فنکار ہیں اور ہندی فلم میں ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی ۔اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے زیادہ تر ساؤتھ کی فلموں میں کام کیا ہے ۔ماڈلنگ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی 25سالہ الیانا ڈی کروڑ کا کہنا ہے کہ 2006میں تلگوفلم ''دیواداسو''میں لیڈنگ رول نبھایا اور اس فلم پر بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہندی فلم ''برفی'' میں کردار نبھایا ہے تاہم فلمساز لیلا بھنسالی کی نئی فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہوں ۔بالی وڈ میں ساؤتھ میں آنیوالی کامیاب اداکاراؤں میں اب الیانا ڈی کروز کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر شائقین کے دلوں پر حکمرانی چاہتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اداکاری دل وجان سے کرتی ہوں ،کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنا اگرچہ کوئی آسان کام بھی نہیں ہے تاہم اس کام کو انتہائی مہارت اور خوبی سے کرنے کی کوشش کرتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ اپنی آنیوالی فلموں میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کرتی رہوں گی۔



شائقین کی پسند کو مقدم رکھنا چاہتی ہوں ۔اچھے کردار نبھانے کی خواہش ہے ۔اچھی فلموں میں کام کرکے خوشی ہوتی ہے ۔بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ میں آگے بڑھنے کی لگن ہے وہ اپنے کردار کو خوبی سے نبھانے کا سلیقہ جانتی ہیں۔ ان کی پہلی فلم ہی ایوارڈ سے نوازی گئی تھی ۔ماڈلنگ کے شعبے میں بھی الیانا کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔لوگوں نے انھیں ساؤتھ کی فلموں کی پسندیدہ اداکارہ تسلیم کرلیا ہے ۔اسی تناظر میں اب ان کی ہندی فلموں میں انٹری بھی اچھی ثابت ہوگی ۔اداکارہ الیانا کی دوسری ہندی فلم میں اہم کردار ملا ہے ۔ فلمساز لیلا بھنسالی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔

ان کی فلموں کی کامیابی کی شرح سب کے سامنے ہے ۔بالی وڈ حلقوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ اداکارہ الیانا ڈی کروز کی آنیوالی فلم بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔اس فلم پر اداکارہ بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔ اداکارہ کی تلگو فلم ''دیواداسو'' 2006میں سینماگھروں کی زینت بنی۔ پھر اسی سال اسی زبان کی فلم ''شروتی پوکری'' میں کام کیا ۔اس کے بعد 2006ہی میں تامل فلم ''آرتھی ''میں جلوہ گرہوئیں ۔پھر تلگو کی فلم ''نقشاترا'' میں پرفارم کیا ۔اس کے بعد فلم ''تری پورہ راکھی'' اور 2007میں فلم ''ندی منا''میں جلوے دکھائے ۔اسی سال فلم ''ستھیا آتا ''میں کام کیا ۔

2008میں تلگو فلم'' بھاگیہ ماتھی جلسا ''میں فن کا مظاہرہ کیا ۔اس فلم پر بھی اداکارہ الیانا ڈی کروز کا بہترین اداکارہ کے طور پر فلم فیئر ایوارڈ کے لیے انتخاب کیا گیا ۔اسی سال تلگو فلم ''جیوتھی بھلے '' میں نظر آئیں۔ 2009میں تلگو فلم ''کک''، ''ریسپو'' ، ''ستیاوتی'' میں پرفارم کرکے تہلکہ مچادیا اس کے بعد 2010 میں اداکارہ الیانا نے فلم ''ہدگا ہدگائی'' میں کام کیا۔ پھر 2011 کے دوران ان کی تلگو فلم '' ایسوریا شکتی'' کو بڑی پذیرآئی ملی۔ 2012میں اداکارہ کی تامل فلم ''ریا نن بن '' ہٹ ہوئی تو ساتھ ہی فلم '' دیوندو ''میں دھوم مچادی ۔

اس کے ساتھ اداکارہ نے ہندی فلم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔بالی وڈ میں آکر فلم ''برفی'' کی۔ اداکارہ نے ماڈلنگ کے دوران کئی ہندی کمرشلز فلموں میں بھی کام کیا اور ان کی پرفارمنس سے کئی ہندی کے پروڈیوسر اور ہدایتکار متاثر ہوئے ۔اداکارہ الیانا اب نئی فلم میں شاہد کپور کے ساتھ جلوہ گرہورہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں