ہر طرح کا کردار نبھانے کی خواہش ہے آسن

ابھی تک ایسے اسکرپٹ کا انتظار ہے جس پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرسکوں، آسن


Net News April 30, 2013
بالی وڈ میں دھاک بٹھانے والا کردار نبھاؤں گی، آسن۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ آسن نے کہا ہے کہ ہر طرح کا کردار نبھانے کی خواہش ہے۔

آنیوالی فلموں میں یکسر نیا انداز اپنانے کا ارادہ ہے ۔کامیڈی فلموں میں کردارنبھاکر شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کی بھی کاوش کی ہے ۔بالی وڈ اسٹارز کے ساتھ مختلف کردار نبھائے ،کامیڈی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کام کیا اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی ایکشن فلم میں بھی لیڈی لیڈنگ رول کیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ابھی تک ایسے اسکرپٹ کا انتظار ہے جس پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرسکوں، بالی وڈ میں منفرد کام کرنے کی خواہش ہے اور ایسا کردار تلاش کررہی ہوں جو ہمیشہ کے لیے امر ہوجائے، بالی وڈ میں دھاک بٹھانے والا کردار نبھاؤں گی۔ مشرقی لڑکی کے کردار سے دنیاکی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہوں، مشرقی لڑکی کے کردار کی دھاک بٹھانے کی کوشش کروں گی۔

انھوں نے کہا کہ میڈیا نے ابھی تک مجھے ''گجنی فیم ''کے القاب سے یاد رکھا ہوا ہے حالانکہ اس کے بعد بھی کئی بہترین اور کامیاب فلمیں دے چکی ہوں اور آئندہ بھی ان سے بہتر کام کرنے کے لیے سرگرم رہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔