کراچی کے عوام کی ٹینکرز مافیا سے جان چھڑائیں گے چیف جسٹس

روزانہ 450 ملین گیلن سیوریج سمندر میں جارہا ہے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک June 21, 2018
شہر قائد کے باسیوں کو ہر حال میں صاف پانی دینا ہے، چیف جسٹس فوٹو: فائل

QUETTA/ KARACHI: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے باسیوں کو ہر حال میں صاف پانی دینا ہے ہم ٹینکرز مافیا سے کراچی کے عوام کی جان چھڑائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کی۔ حکومت کی جانب سے سیکریٹری آبپاشی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سمندر کا حال دیکھا، افسوسناک ہے بوتلوں اور غلاظت کا ڈھیر ہے، روزانہ 450 ملین گیلن سیوریج سمندر میں جارہا ہے۔ منچھر جھیل کی صفائی نہ ہونے اور گندے پانی کے اخراج پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 14.5 ارب روپے میں سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا میں خود منچھر کا دورہ کروں گا۔

سیکریٹری آبپاشی نے جواب دیا کہ منچھر جھیل سے یومیہ 300 ملین کیوسک پانی ملتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ منچھر جھیل سے پانی ملنے کے باوجود کراچی میں ٹینکر مافیا کا راج ہے، شہر قائد کے باسیوں کو ہر حال میں صاف پانی دینا ہے ہم ٹینکرز مافیا سے کراچی کے عوام کی جان چھڑائیں گے، دس سال سے اس حکومت نے کیا کام کیا ؟ اب سپریم کورٹ خود مانیٹر کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں