زلفی بخاری نے صرف ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی نگراں وزیر داخلہ

زلفی بخاری نے وطن واپس آنے کا بیان حلفی دیا تھا، اعظم خان


ویب ڈیسک June 21, 2018
زلفی بخاری نے وطن واپس آنے کا بیان حلفی دیا تھا، اعظم خان فوٹو:فائل

نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ زلفی بخاری نے صرف ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی۔

اسلام آباد میں سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ نگراں وزیر داخلہ نے عمران خان کے دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کیلیے عمران خان نے فون نہیں کیا

اعظم خان نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ فائل لے کر آئے اور کہا کہ زلفی بخاری عمران کے ساتھ عمرے کے لئے جا رہے ہیں، لیکن ان کا نام بلیک لسٹ میں ہے اس لیے ان کو روک لیا گیا ہے، زلفی بخاری نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست دی اور بیان حلفی دیا کہ وہ واپس آئیں گے، انہوں نے ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی، میں نے زلفی کی فائل دیکھی اور چھ روز کے لئے جانے کی اجازت دی اور لکھا کہ اس کو واپس آنا ہو گا۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے عمران خان سمیت کسی نے کوئی فون نہیں کیا، زلفی بخاری کے خلاف نیب میں آف شور کمپنیوں کا کیس ہے اور نیب نے ہی ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی، کابینہ کمیٹی نہ ہونے کے باعث زلفی کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا تھا تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہوسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |