رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ کی شادی کی تاریخ منظرعام پرآگئی

دونوں اسٹارزکے درمیان نزدیکیاں بڑھنے کاسلسلہ بلغاریہ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوا


ویب ڈیسک June 21, 2018
عالیہ بھٹ ’کافی ود کرن‘ میں رنبیرکپور کیلئے اپنی دیوانگی کااظہار کرچکی ہیں فوٹو:فائل

بالی ووڈ میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اورخوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

انوشکا ویرات اورسونم کپور کی شادی کے بعد بالی ووڈ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی کے چرچے جاری ہیں اور اب ان خوبصورت جوڑیوں میں ایک اور جوڑی رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ عالیہ بھٹ اوررنبیر کپور کے درمیان نزدیکیوں کے چرچے بھارتی میڈیا میں جاری تھے دونوں کے بارے میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ رنبیر عالیہ ایک دوسرے کے گھر پر چھپ چھپ کر ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں۔

دونوں اسٹارزکے درمیان نزدیکیاں بڑھنے کاسلسلہ بلغاریہ میں شروع ہوا جہاں دونوں اپنی نئی فلم 'براہمسترا'کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھے۔ اوراب دونوں کی شادی کی افواہیں میڈیا میں گردش کررہی ہیں جس کے مطابق دونوں 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیرکپورنے عالیہ بھٹ سے متعلق خاموشی توڑدی

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کرن جوہر کے شو'کافی ود کرن'میں رنبیر کے لیے اپنی پسندیدگی کااظہار کرچکی ہیں، شو کے دوران انہوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ وہ رنبیر کپور کی دیوانی ہیں جب کہ رنبیر کپور بھی عالیہ کے لیےاپنی دیوانگی کااظہار کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ سے قبل رنبیر کپور کی زندگی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اورکترینہ کیف بھی آچکی ہیں تاہم دونوں اداکاراؤں کے ساتھ رنبیر کپور کارشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اوررنبیر نے ان سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں