یوفون نے فلڈ میسجنگ سروس کا آغاز کردیا

یوفون پیشگی فلڈ میسجنگ سروس شروع کر رہا ہے جس سے ممکنہ سیلاب کی صورت لوگوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔


Business Reporter August 12, 2012
فوٹو: فائل

ملک کی معروف سیلولر کمپنی یوفون نے ملک میں ممکنہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کے لیے فلڈ میسجنگ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں ممکنہ سیلاب کے خطرات سے عوام کو پیشگی آگاہ کرنے کیلیے معروف ٹیلی کام کمپنی یوفون،پلان انٹرنیشنل پاکستان کے اشتراک سے فلڈ میسجنگ سروس متعارف کرادی ہے جو ممکنہ متاثرین اور سیلاب کے بارے میں معلومات جمع کرنے والے ذمے دار اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی۔

میسجنگ سروس عوام کو صحت و صفائی، خراب موسم میں بچوں کی نگہداشت، متاثرین کو محفوظ مقامات کی نشاندہی کے علاوہ مقامی ضلعی انتظامیہ، فلاحی اداروں اور مقامی عمائدین سمیت اہم اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ رابطوں پر مشتمل ہوگی۔ یاد رہے کہ 2010 اور 2011 کے تباہ کن سیلاب کے دوران یوفون نے متاثرین کی مدد کیلیے جان بچانے والی مختلف اشیا فراہم کی تھیں۔ حالیہ سیزن میں یوفون پیشگی فلڈ میسجنگ سروس شروع کر رہا ہے جس سے ممکنہ سیلاب کی صورت میں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔

یوفون کے صدراور چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ معاشرے کے ذمے دار ادارے کی حیثیت سے یو فون نے 2010 اور 2011 کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے حکومتی اورنجی اداروں کے شانہ بشانہ کام کیا اور رواں برس بھی یوفون نے اپنی روایت کو برقرا ررکھا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سیلاب سے پیشگی آگہی میسجنگ سروس حکومتی اداروں اور متاثرین سیلاب کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے، یوفون کی اس مہم میں عالمی تنظیم پلان انٹرنیشنل کا بھی اشتراک حاصل ہے جو 1937سے دنیا کے ترقی پزیر ملکوں میں بچوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مصروف عمل ہے۔

پلان انٹرنیشنل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹرراشد جاویدکا کہنا ہے کہ یوفون سے اشتراک کے باعث سیلاب زدہ علاقوںکے متاثرین میں فوری ضروریات کا سامان پہنچانے میں مدد ملے گی، اس سلسلے میںبھرپور تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ سیلاب متاثرین کو اس سروس کے بارے میں آگہی فراہم کی جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں