فیفا ورلڈ کپ کے دوران خاتون رپورٹر کے ساتھ بدسلوکی
ہم اس طرح کے رویے کے مستحق نہیں، خاتون رپورٹر کی دہائی
فیفا ورلڈ کپ کی رپورٹنگ کرتے ہوئے خاتون رپورٹر کے ساتھ گراؤنڈ میں موجود ایک شخص نے بدتمیزی کی اورانہیں جنسی ہراساں کیا۔
چندروز قبل فیفا ورلڈ کپ کی رپورٹنگ کرتے ہوئے خاتون رپورٹر جولیٹ گونزالیز کے ساتھ نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جولیٹ فیفا ورلڈ کپ کی لائیو رپورٹنگ کررہی تھیں کہ گراؤنڈ میں موجود شخص نے ان کے گال پر بوسہ لے کر انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔
واقعے کے دوران جولیٹ براہ راست رپورٹنگ کررہی تھیں لہٰذا اس وقت تو انہوں نے اس شخص کو کچھ نہ کہا تاہم بعد میں اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرکے اپنے ساتھ پیش آئے حادثے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا خاتون صحافیوں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں۔
خاتون رپورٹر کا مزید کہنا تھا کہ میں لائیو براڈ کاسٹنگ کے لیے دوگھنٹے سے تیاری کررہی تھی اور اس دوران مجھے کسی نے پریشان نہیں کیا لیکن ہم جیسے ہی لائیو آئے اس شخص نے موقع سے فائدہ اٹھاکرمیرے ساتھ غلط حرکت کی اورٹی وی پر لائیو جانے کی وجہ سے میں کوئی ردعمل بھی ظاہر نہ کرسکی۔ تاہم بعد میں جب میں نے چیک کیا کہ وہ شخص گراؤنڈ میں موجود ہے یانہیں تو مجھے پتہ چلا کہ وہ جاچکا ہے۔
جولیٹ گونزالیز کا اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اس طرح کے رویے کے مستحق نہیں ہیں، میں فٹبال کی خوشیاں اوراس کا لطف شیئر کررہی تھی تاہم ہمیں جنسی ہراسگی اور پسند کے درمیان حدود کاتعین کرنا پڑے گا۔