حامد کرزئی کا امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے سے لاکھوں ڈالر لینے کا اعتراف

سی آئی اے لاکھوں ڈالرز سے بھرے سوٹ کیس 10 سال سے زائد عرصے تک افغان صدر کے دفتر پہنچاتی رہی، نیویارک ٹائمز

افغان حکام اس رقم کو ’’گھوسٹ منی‘‘ کہتے تھے اور یہ رقم امریکی اثر ورسوخ میں اضافے کے لئے دی جاتی تھی، رپورٹ فوٹو: فائل

افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے سے لاکھوں ڈالر لینے کا اعتراف کرلیا ہے۔



امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ سی آئی اے لاکھوں ڈالرز سے بھرے سوٹ کیس 10 سال سے زائد عرصے تک افغان صدر کے دفتر پہنچاتی رہی، اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ افغان حکام اس رقم کو ''گھوسٹ منی'' کہتے تھے اور یہ رقم امریکی اثر ورسوخ میں اضافے کے لئے دی جاتی تھی تاہم اس رقم سے افغانستان میں کرپشن میں زبردست اضافہ ہوا۔


اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران بھی افغان صدر کو رقم دے رہا تھا تاہم بعد میں ایران نے یہ رقم بھیجنا بند کردی تھی۔

Load Next Story